نئی دہلی :لوک سبھااورراجیہ سبھا کی کارروائی آج پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ منی پور معاملے پر ایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ تحریک عدم اعتماد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا لیکن اجازت نہیں دی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پارلیمنٹ کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھا نے ہنگامہ آرائی کے درمیان مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ریگولیشن) ترمیمی بل 2023 کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ ‘نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن بل، 2023’ اور ‘نیشنل ڈینٹل کمیشن بل، 2023′ بھی لوک سبھا میں منظور کیے گئے۔
نئی دہلی :لوک سبھااورراجیہ سبھا کی کارروائی آج پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن ممبران تحریک عدم اعتماد پر فورابحث کا مطالبہ ہنگامہ کر رہے تھے جبکہ حکومت کچھ وقت چاہئے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پارلیمنٹ کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھا نے ہنگامہ آرائی کے درمیان تین بلوں کو منظوری دے دی مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ریگولیشن) ترمیمی بل 2023 نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن بل، 2023’ اور ‘نیشنل ڈینٹل کمیشن بل، 2023’ لوک سبھا میں منظور کیے گئے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے پوچھا ’’آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ وقفہ سوالات چلایئے۔ آل پارٹی میٹنگ میں بھی میں نے سب کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایوان اصول و ضوابط کے مطابق چلتا ہے، ہنگامہ آرائی سے نہیں چلتا۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت کے لئے پوری تعداد ہے۔ وہ بولتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا۔
اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبے پر بضد ہیں۔ راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کر دی۔ لگاتار ہنگامہ آرائی کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔