سری نگر:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور دو مقامات پر انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے نہ صرف مودی حکومت کی جموں و کشمیر مخالف پالیسیوں کا تذکرہ کیا بلکہ ایک بار پھر مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔23 ستمبر کو راہل گاندھی نے پہلی تقریر سری نگر میں منعقد انتخابی جلسہ میں کی جہاں مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی اپوزیشن کے آگے جھک گئے ہیں۔ آج اپوزیشن جو بھی کروانا چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے۔ مودی حکومت قانون لاتی ہے، ہم ان کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، پھر وہ یو-ٹرن لے لیتے ہیں۔ نریندر مودی جی کا کانفیڈنس ختم ہو چکا ہے۔ ان کی سائیکولوجی کو ہم نے توڑ دیا ہے۔ نریندر مودی پہلے جیسے تھے، وہ اب ویسے نہیں رہے۔
23 ستمبر کو راہل گاندھی نے پہلی تقریر سری نگر میں منعقد انتخابی جلسہ میں کی جہاں مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی اپوزیشن کے آگے جھک گئے ہیں۔ آج اپوزیشن جو بھی کروانا چاہتا ہے، وہی ہوتا ہے۔ مودی حکومت قانون لاتی ہے، ہم ان کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، پھر وہ یو-ٹرن لے لیتے ہیں۔ نریندر مودی جی کا کانفیڈنس ختم ہو چکا ہے۔ ان کی سائیکولوجی کو ہم نے توڑ دیا ہے۔ نریندر مودی پہلے جیسے تھے، وہ اب ویسے نہیں رہے۔