کولکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئی ہیں۔ آج کار سے سفر کرتے ہوئے وہ زخمی ہوئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلیٰ وردمان میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ ختم کر کولکاتا لوٹ رہی تھیں۔ ممتا بنرجی کی کار تیز رفتاری کے ساتھ کولکاتا کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایک جگہ سڑک پر راستہ اونچا تھا جہاں ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا جس سے ممتا بنرجی خود کو سنبھال نہیں سکیں اور زخمی ہو گئیں۔ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ چوٹ کتنی شدید ہے۔ اچانک بریک لگنے کی وجہ سے ممتا بنرجی کو آگے کی طرف جھٹکا لگا جس کی وجہ سے ان کی پیشانی میں چوٹ لگ گئی۔ انھیں فوری طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔