لکھنو: اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو نظربند رکھا گیا۔سیاست نیوز کی خبر کے مطابق 2019 اور 2020 کے درمیان سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والی خواتین کو مبینہ طور پر نظربند کردیا گیا۔کچھ مظاہرین نے بتایا کہ 11 مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے ہر روز پولیس ان کے گھر کے چکر کاٹ رہی ہے۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کچھ مظاہرین کے گھروں کے باہر پولیس کو تعینات کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں لکھنؤ میں سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور اس احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ انہیں گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر سی اے اے کے خلاف آواز بلند نہ کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔