نئی دہلی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )نے 2023-24 کے لئے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن اور شریس ائیر کو سالانہ کنٹریکٹ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے خود کو دور کر لیا تھا۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی اے + گریڈ میں برقرار ہیں جبکہ لیجنڈ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کو کنٹریکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ گریڈ اے پلس کیٹیگری میں ہیں جب کہ آر اشون، محمد سمیع، محمد سراج، کے ایل راہل، شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا گریڈ اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔ گریڈ بی میں سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور یشسوی جیسوال کے نام ہیں۔گریڈ سی میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں رنکو سنگھ، تلک ورما، ریتوراج گائیکواڑ، شاردل ٹھاکر، شیوم دوبے، روی بشنوئی، جیتیش شرما، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، کے ایس بھرت، پرسدھ کرشنا، آویش خان اور رجت پاٹیدار شامل ہیں۔