نئی دہلی۔ چیرمن پی پی پی بلوال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے آصف علی زرداری کو صدراتی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ڈاؤن کی خبر کے مطابق بلوال نے کہا کہ ملک میں پھیلتی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ زرداری صدارتی انتخابات میں ہمارے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کے والد زرداری جب یہ عہدہ حاصل کرلیں گے‘ وہ تو وہ اس آگ کجو بجھادیں گے۔
انہوں نے تھٹا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”وہ مرکز اور صوبوں کو بچائیں گے“۔میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بلاول نے اپنی پارٹی کو ان لوگوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہدایت کی ہے جنھوں نے ان سے ووٹ مانگے او راس کے بدلے میں کوئی وزرات نہیں مانگیں گے۔