ممبئی: اسپیکر راہل نارویکر نے مہاراشٹر میں 16 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے سے متعلق ادھو دھڑے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کے معاملے میں شندے دھڑے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ شندے دھڑے کی شیوسینا ہی اصل شیو سیناہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اسے اصلی شیو سینا ہی سمجھا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو ایکناتھ شندے کو لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا حق نہیں ہے، لیکن ایکناتھ شندے کو ہٹانے کا فیصلہ نیشنل ایگزیکٹو کو لینا چاہیے۔ ایکناتھ شندے کو لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے برخواستگی ناقابل قبول ہے۔ اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ قومی ایگزیکٹو کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔