ایرناکولم :کیرالہ کے ایرناکولم واقع کالامسری ایک کنونشن سینٹر میں تین دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایاکہ دھماکہ ہال کے وسط میں ہوا۔ اس نے تین دھماکے کی آوازیں سنیں۔کنونشن سینٹر میںیہوواہ کے گواہوں کی ایک دعائیہ میٹنگ ہو رہی تھی۔ یہوواہ کے گواہ کنونشن ایک سالانہ اجتماع ہے جس میں بڑے اجلاس پر مشتمل ہے جسے ‘علاقائی کنونشن کہا جاتا ہے جو عام طور پر تین دن کا ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کیرالہ دھماکوں کے معاملے پر کیرالہ کے وزیر اعلی سے بات کی ہے۔ این ایس جی کی این بی ڈی ایس ٹیم بھی کیرالہ جائے گی۔ انتظامیہ نے ہسپتالوں کو مکمل تیار رہنے کو کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہاکہ ‘یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم واقعے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ تمام اعلیٰ عہدیدار ایرناکولم میں موجود ہیں۔ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید معلومات حاصل کرنی ہوں گی۔ فی الحال ایک شخص کی موت ہوچکی ہے اور دو افراد کی حالت قدرے تشویشناک ہے۔ کچھ ہسپتال میں داخل ہیں۔ تفصیلات ملنے کے بعد ہی بات کروں گا۔کوچی برانچ آفس سے روانہ ہونے والی این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس بھی جائے وقوع پر جائے گی اور جانچ کرے گی۔ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کا آج آخری دن تھا۔ دھماکہ کیسے ہوا اور اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ جس ہال میں دھماکا ہوا ہے وہاں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے اور دھماکے کے وقت وہاں موجود تھے۔