حیدرآباد۔ دائیں بازو نظریہ سے متاثر 30 سالہ یش جس نے اشتعال انگیز کیپشن کے ساتھ فلسطیین بچوں کے میمز بنائے تھے29اکتوبر کو مردہ پایاگیا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ قلب پر حملے کی وجہہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بنائے ہوئے میمز کو بڑے پیمانے پر دیگر ہندوتوا تنظیموں نے شیئر بھی کیاہے۔سیاست نیوز پورٹل کی خبر مطابق حماس او راسرائیل کے مابین 7اکٹوبر سے تازہ تناؤ کے بعد سے دائیں بازو ٹرولزکی جانب سے سوشیل میڈیا پر مخالف فلسطین معلومات میں اضافہ ہوا ہے جس میں اکثر جانکاری اسلام سے نفرت پرمشتمل ہے۔بیان بازی کیپشن اور میمز کااستعمال کرتے ہوئے نہ صرف فلسطینی مسلمانوں بلکہ ہندوستانی مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایاگیاہے۔
نفرت انگیز میمز میں سے ایک میں یش نے ایک معصوم فلسطینی لڑکے کی تصویر لی جو اسرائیل کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگیاہے اور اس تصویر پر لکھا کہ ”فیر اینڈ لولی کا معاملہ“۔ایک اور پوسٹ میں اس نے ایک فلسطینی معصوم کی مسخ شدہ نعش کا استعمال کیا اورلکھا ”اضافی پاؤ لانا(اضافی پاؤں لانا)“۔اس کے 29اکتوبر کے روز انتقال پر کئی سوشیل میڈیا صارفین نے ”بے باک ہندوتوا“ پر خراج پیش کیا اور غم کا اظہار کیا۔
یش کی موت کے بعد انٹرنٹ صارفین نے لوگوں سے نرم لہجہ اختیار کرنے اور ”نفرت کا فروغ“ کی اپیل کی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ”آئی اے ایس اسموکنگ کی آج موت ہوگئی۔ زندگی غیر متوقع ہے۔ نرمی اختیار کریں۔ نفرت نہ پھیلائیں“۔
https://x.com/rohitjain2021/status/1718613893852045817?s=20
ایک او رصارف نے لکھاکہ ”اپنے کام آپ کوسختی میں ڈالتا ہے۔ اسموکنگ اسکلس ایک موضوع مثال ہے“۔]
https://x.com/kabirk948/status/1718609567486300411?s=20
ایک اور صارف نے لکھا کہ ”سنگھی اس قدر گھٹیا ہیں کہ وہ اسموکنگ اسکلس کے لئے انصاف کی مانگ شروع کرسکتے ہیں اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کی غرض سے ہر چیز کا الزام دوسروں پر ڈال سکتے ہیں“۔
https://x.com/mrs_roh08/status/1718695566333653153?s=20
ایک اور ایکس صارف نے کہاکہ”یہ شخص ائی اے ایس اسموکنگ اسکلس جس نے فلسطینیوں کا مذاق اڑایا اب نہیں ہے۔ بھگوان اس کی آتما کوشانتی دے۔ زندگی پوری گول ہے اورکرما غیر متوقع ہیں۔ نرم رہیں اور ایک دوسرے کااحترام کریں“
https://x.com/F_k007/status/1718610032806506962?s=20
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسموکنگ اسکلس اب نہیں ہے؟اس کو ایک نفرت پھیلانے والے طور پر ہمیشہ یاد کیاجاتا رہے گا“
https://x.com/escapereality47/status/1718618490884804896?s=20
تاہم ایسے بھی صارف ہیں جنہوں نے متوفی کو خراج پیش کیاہے۔ ہندوتوا حامیوں نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ کئے جس میں سے ایک ہندوتوا حامی نے اس فرد کوخراج پیش کیااور لکھا کہ ”اسموکنگ اسکل کے گذر جانے کی خبر صدمہ اور چوکنا دینی والی ہے“۔
https://x.com/MrSinha_/status/1718593982194929783?s=20
شدید دائیں بازو ”میڈیا ہاوز“ او پی انڈیا کی ایڈیٹر ان چیف نوپور جے شرما نے بھی اس کی موت پر اظہار رنج کیا۔بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے بھی دائیں بازو سے متاثر کوخراج پیش کیا۔