نیویارک: ایک ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ فاکس نیوز کارپوریشن کے سابق چیئرمین 92 سالہ روپرٹ مرڈوک نے اپنی گرل فرینڈ ایلینا زوکووا سے منگنی کر لی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شادی کیلیفورنیا میں مرڈوک کے وائن یارڈ اینڈ ااسٹیٹ موراگا میں ہوگی۔سب سے پہلے یہ خبر شائع کرنے والے نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ زوکووا جو ماسکو سے ہیں، 67 سال کی ہیں۔ اخبار نے مزید کہا، وہ ایک ریٹائڑ مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں جن سے مرڈوک نے گرمیوں میں ملاقاتیں شروع کیں۔مرڈوک نے گذشتہ سال ستمبر میں اپنے کردار سے سبکدوش ہو کر سات عشروں پر مشتمل کیریئر کا اختتام کیا جو ان کے والد کے آسٹریلوی اخبار کے کاروبار سے شروع ہوا اور میڈیا کی ایک بااثر ترین سلطنت میں بلند ترین مقام حاصل کیا۔