بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اُجین میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دن کے اجالے میں ایک خاتون کی عصمت دری کی گئی۔ چونکا دینے والا واقعہ کے دوران، کچھ لوگ جو موقع پر موجود تھے، نہ صرف خاموش تماشائی بنے رہے بلکہ انہوں نے اس وحشیانہ عمل کی ویڈیو بنائی، مگر مدد کے لیے آگے نہیں بڑھے۔پولیس کے مطابق، خاتون کو شہر کی سڑکوں پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام کے لیے باہر نکلی تھی۔
پولیس کے مطابق، خاتون کو شہر کی سڑکوں پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام کے لیے باہر نکلی تھی۔ملزموں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور تماشائیوں کے سامنے اس کی عزت پامال کی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے نہ تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور نہ ہی خاتون کی مدد کی۔
اس واقعہ کے بعد، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تاہم، اس سنگین واقعہ پر اب تک کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔