ریونت ریڈی سےاے ائی ایم ائی ایم فلور لیڈر نے کہا کہ وہ بھاگیہ لکشمی مندرآئیں اورحلف اٹھائیں کہ وہ آر ایس ایس کے دشمن ہیں۔
حیدرآباد۔ تلنگانہ اسمبلی میں اے ائی ایم ائی ایم فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے کانگریس پر جارحانہ لفظی حملہ کیا اورپوچھا کہ سونیا گاندھی کہاں پر پیدا ہوئی ہیں۔سیاست کی خبر کے مطابق بنڈلہ گوڑپ میں فاطمہ اویسی ایجوکیشنل کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکبر اویسی نے پوچھا کہ ”میں نے بتایاتھا کہ میں مہارشٹرا سے حیدرآباد آیاہوں۔اب میں تم سے پوچھنا چاہتاہوں راہل گاندھی‘ تمہاری ماں کہاں سے ہندوستان ائی ہیں۔ساری دنیا سونیاگاندھی‘ راجیو گاندھی‘ راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر قائدین کے کاموں سے واقف ہے۔
اکبر الدین اویسی نے کہاکہ ریونت ریڈی جو آر ایس ایس کے ایک لیڈر ہیں‘ ٹی پی سی سی کا صدر بنادیاگیاہے وہ چیف منسٹر بنتے ہیں تو آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی نمائندگی کریں گے۔ریونت ریڈی سے اکبراویسی نے کہا کہ بھاگیہ لکشمی مندر ائیں اورحلف اٹھائیں کہ وہ آر ایس ایس کے دشمن ہیں۔آئوحلف اٹھاؤ او راس موضوع کو بند کردو۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ مجلس (اے ائی ایم ائی ایم) نے مختلف لوگوں جیسے چندرا بابو نائیڈو‘ کرن کمار ریڈی او ردیگر کے ساتھ کام کیاہے ”ہم نے ہر کسی کے ساتھ کام کیاہے یہ مجلس کی طاقت ہے۔اکبر اویسی نے کہاکہ اب فصل کاٹنے کا وقت ہے ”واحد الدین اویسی نے بنچ بویا تھا‘ سلطان الدین اویسی نے اس کو سینچا اور اب وقت فصل کاٹنے کا ہے۔بنڈلہ گوڑپ میں فاطمہ اویسی ایجوکیشنل کیمپس اہم ادارہ ہے یہاں کے جی سے پی جی تک کی تعلیم کاانتظام ہے۔