نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نےحکومت کے خلاف پھر مورچہ کھول دیا ہے۔تنظیم نے ایم ایس پی (منیمم سپورٹ پرائس) سمیت کئی مطالبات پر ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے دی۔ انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو ’بھارت بند‘ کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کسان مورچہ سمیت متعدد تنظیمیں حصہ لیں گی۔ دریں اثنا، انہوں نے 26 جنوری کو ٹریکٹر مارچ نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ٹکیت نے اپیل کی کہ 26 جنوری کو کسان ٹریکٹر مارچ کریں گے اور 16 فروری کو کھیتوں میں کام بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جب امواس ہوتی تھی تو کسان ایک دن کام نہیں کرتے تھے۔ 16 فروری کسانوں کے لیے امواس ہے۔ اگر ملک میں زرعی ہڑتال ہوتی ہے تو اس سے بڑا پیغام جائے گا۔