بختیار پور:جمعہ کی رات تقریباً 8.30 بجے بختیار پور پولیس اسٹیشن کے کناریہ او پی کے تحت تلاٹھی گاؤں میں پان مسالہ پر جھگڑے کے بعد دکاندار نے گاہک کے سر میں گولی مار دی جس سےاس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کناریہ او پی پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
واقعے کے سلسلے میں موصول اطلاع کے مطابقتلاٹھی گاؤں وارڈ نمبرسات کے رہنے والے اوپیندر یادوکے 36 سالہ بیٹےببلو یادونے دوکاندار سے پان مسالہ ادھار مانگالیکن دکاندار نے ببلو کو پان مسالہ ادھار دینے سے انکار کر دیا۔ا اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا بڑھ گیااور دکاندار روپیش کمار نے ببلو یادو کے سر میں گولی مار دی۔ جس سے ببلو یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔فائرنگ کے بعد وہاں افراتفری کا ماحول چھا گیا۔
او پی انچارج امرجیوتی نے بتایا کہ پان مسالہ کے لیے رقم مانگنے سے متعلق تنازعہ کا معاملہ پہلی نظر میں سامنے آرہا ہے۔ پولیسکے مطابق معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔