امیٹھی: اترپردیش کے امیٹھی پارلیمانی حلقے پر بی جےپی کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے کانگریس امیدوار وگاندھی خاندان کے نزدیکی کے ایل شرما نے موجودہ ایم پی و مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو 167196 ووٹوں سے شکست سے دو چار کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعداد کے مطابق کے ایل شرما کو جہاں 539228 ووٹ ملے وہیں اسمرتی ایرانی کو 372032 ووٹ ملے۔ بہوجن سماج پارٹی امیدوار ننہے لال چوہان کو 34534 ووٹ ملے۔
قابل ذکر ہے کہ امیٹھی میں انتخابی مہم کے دوران اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ریلی و روڈ شو کیا تھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جذباتی لگاؤ قائم کرتے ہوئے کے ایل شرما کے لئے ووٹ مانگا تھا۔امیٹھی سے یہ رزلٹ بی جےپی کے لئے کافی حیران کن ہے کیونکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایرانی نے کانگریس سابق صدر اہل گاندھی کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ ایرانی سے راہل کو 50ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔اس الیکشن میں بی جےپی ایرانی کی جیت کے لئے پر اعتماد تھی۔