مظفر نگر:اترپردیش کےمظفر نگر میں سماجی وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری سوامی پرسادموریہ کا علامتی پتلا مبینہ نذر آتش کرنے اور احتیاطی احکامات کی خلا ف ورزی پر ایک ہند وتنظیم کے 30کے زائد کارکاکنان پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس نےآئی پی سی کی دفعہ 188کے تحت جن لوگوں پر مقدمہ در ج کیا ہے،ان میںہندو کرانتی سینا کےجنرل سکریٹری منوج سیانی شامل ہیں۔
سب انسپکٹر دیویکی نندن کی جانب سے درج ایف ائی آر کے بموجب ہندو کارکنان نے جمعہ کے روزمبینہ طورپر ایک جلوس بغیر اجازت کے نکالا اور موریہ کا علامتی پتلانذر آتش کیاجبکہ اس دن احتیاطی احکامات نافذ تھے۔جلوس نکال کر وہ یس پی لیڈر کے دئے گئے بیان کے خلا ف وہ احتجاج کررہے تھے۔
وضح ہو کہ موریہ نے حال ہی میں یہ بیان دیتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ہندوازم صرف ایک ”غلطی“ ہے اور ہندو ستان بھرمیں تمام تفاوتوں کی وجہہ برہمن ازم ہے۔اسی سال کے اوائل میں ایس پی لیڈر نے یہ دعوی کرتے ہوئے ایک اورتنازعہ کھڑا کردیاتھا کہ ”رام چترا مانس“ کے کچھ شلوک سماج کے ایک بڑے حصہ کی ”توہین“ کیونکہ وہ ذات پات کی بنیاد پر مشتمل ہیں ،انہوں نے ان شلوکوں پر پابندی عائدنے کی بھی مانگ کی تھی۔