نوئیڈہ :نوئیڈا پولیس نے نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسکول کی 11 ویں کلاس میں پڑھنے والے پانچ لڑکوں کے خلاف جمعہ کو اسکول کے احاطے میں ایک ہم جماعت کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی کے والدین نے جمعہ کی شام سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن میں اسی دن دوپہر کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے شکایت درج کرائی۔
” راجنیش ورما اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ۔1نوئیڈا کے مطابق شکایت میں، یہ الزام لگایا گیا ہے کہ لڑکی کا اپنی کلاس کے ایک لڑکے کے ساتھ اس وقت جھگڑا ہوا جب وہ گیم کھیل رہے تھے۔ اس پر لڑکے نے اسے تھپڑ مارا اور بعد میں اس کے چار دوست بھی اس پر حملہ آور ہوگئے۔ لڑکی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پانچ لڑکوں میں سے ایک نے اسے نامناسب طریقے سے چھوا ہے۔
واقعے کے بعد لڑکی کے والدین اسکول پہنچے اور تمام 16 سال کے لڑکوں کے خلاف پرنسپل کے ساتھ ساتھ پولیس کو شکایت درج کرائی۔شکایت کی بنیاد پر پانچ نابالغ لڑکوں کے خلاف حملہ، جنسی ہراسانی، جان بوجھ کر توہین، تعزیرات ہند کی مجرمانہ دھمکی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ سکول کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا ہے۔اے سی پی نے کہاکہ طلبہ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی پولس تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔جبکہ اسکول کے نمائندوں نے کہاکہ "اسکول کیمپس میں پیش آنے والےواقعے سےاسکول انتظامیہ آگاہ ہے۔ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔