بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ وہ مکمل طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی رہنما شی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں چین عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کیا۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جن پنگ نے کہا:” غزہ پر حملے غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے، دو مملکتی حل لازم و ملزوم ہے۔چینی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ کے لیے ہنگامی انسانی امداد کے حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو 3 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک مکمل خود مختاری کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوام متحدہ کی مکمل رکن ریاست بننے کے فلسطینیوں کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔