امریکی عہدیدار نے ’’ العربیہ‘‘ کو بتایا کہ گزشتہ ماہ ، ڈائریکٹر برنز نے بیجنگ کا سفر کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انٹیلی جنس چینلز میں مواصلات کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے سفر کی خبر سب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔ برنز کا سفر بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کی چینی ہم منصبوں کیساتھ براہ راست بات چیت کرنے کی کوششوں کے دوران کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے یہ دوہ بے سود ثابت ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ چین نے پینٹاگون کی جانب سے اپنے دفاعی سربراہان کے درمیان فون کال کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ جمعہ کو سکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے سنگاپور میں ’’شنگری لا‘‘ ڈائیلاگ میں عشائیہ کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ہاتھ ملایا تھا۔
امریکہ اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں اور امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سال کے شروع میں بیجنگ کا دورہ واشنگٹن روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔ بلنکن نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ایک چینی جاسوس غبارہ الاسکا کے قریب دیکھا گیا اور اس نے پورے براعظم امریکہ کا سفر کیا۔ امریکی صدر بائیڈن نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نیچے گرانے کا حکم دے دیا تھا۔