لکھنئو : نئے سال کے آغاز کے ساتھ شمالی ہند میں شدت کی سردی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے ،وہ اب بھی نہ صرف جاری ہے بلکہ اگلے دو دنوں تک یہی صورتحال برقرار رہنے کی امید ہے ۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں آج گھنی دھند چھائی رہے گی۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی غازی آباد میں بھی گھنی دھند چھائی رہے گی۔موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، آج اندرونی تامل ناڈو، کیرالہ اور لکشدیپ میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو، مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں اور مشرقی اتر پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ کرناٹک اور مغربی ہمالیہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں آج یعنی 6 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں آج سرد دن کی صورتحال رہے گی۔ کل یعنی 7 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی کل نئی دہلی میں بھی گھنی دھند چھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں سردی کا سلسلہ کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک سردی سے لے کر شدید سردی کے حالات رہنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے دو دن تک گھنی دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔