کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ دینے کے لیے کرناٹک کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔ یہ آپ کے ایشوز کی جیت ہے۔ یہ کرناٹک کی ترقی کے نظریات کو ترجیح دینے والی جیت ہے۔ یہ ملک کو جوڑنے والی سیاست کی جیت ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ میں وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’کرناٹک کانگریس کے تمام محنتی کارکنان و لیڈران کو میری نیک خواہشات۔ آپ سب کی محنت رنگ لائی۔ کانگریس پارٹی پوری لگن کے ساتھ کرناٹک کی عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کا کام کرے گی۔‘‘
कांग्रेस पार्टी को ऐतिहासिक जनादेश देने के लिए कर्नाटका की जनता को तहे दिल से धन्यवाद। ये आपके मुद्दों की जीत है। ये कर्नाटका की प्रगति के विचार को प्राथमिकता देने की जीत है। ये देश को जोड़ने वाली राजनीति की जीत है।
कर्नाटका कांग्रेस के तमाम मेहनती कार्यकर्ताओं व नेताओं को मेरी…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) May 13, 2023
کرناٹک کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے، راہل گاندھی
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام کانگریس کے لیڈران اور پارٹی کارکنان کو شکریہ اور مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے انتخابات میں ایک طرف سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت تھی اور غریبوں نے سرمایہ داروں کو ہرا دیا۔ انہوں نے یہ کہ ایسا ہر ریاست میں ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے۔
#WATCH | "Poor people defeated crony capitalists in Karnataka. We didn’t fight this battle using hatred…”: Congress leader Rahul Gandhi on party’s thumping victory in #KarnatakaPolls #KarnatakaElectionResults pic.twitter.com/KKSiV2Lxye
— ANI (@ANI) May 13, 2023
کرناٹک میں کانگریس بڑی جیت کی طرف گامزن، بی جے پی کو لگا جھٹکا
کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کانگریس بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پارٹی نے تین سیٹیں جیتی ہیں اور 129 سیٹوں پر آگے ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی صرف 64 سیٹوں پر آگے ہے۔
کرناٹک میں بی جے پی نے شکست قبول کرلی
کرناٹک میں بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کارکنوں کی بہت کوششوں کے باوجود ہم جیت نہیں سکے۔ مکمل نتائج آنے کے بعد ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے۔ ہم اس نتیجہ کو لوک سبھا انتخابات میں واپس آنے کی کوشش کے طور پر لے رہے ہیں۔
کانگریس 124 سیٹوں پر آگے
کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ کانگریس 124 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ بی جے پی 69 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 24 سیٹوں پر آگے ہے۔
کانگریس کو مکمل اکثریت، بی جے پی کو لگا جھٹکا
الیکشن کمیشن نے تمام 224 اسمبلی حلقوں کے رجحانات کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس 121 سیٹوں پر، بی جے پی 72 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ 6 سیٹوں پر دیگر امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
کرناٹک کے 6 وزرا رجحانات میں پیچھے، شیوکمار اور سدارمیا آگے
کرناٹک میں حکمراں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کے چھ وزراء پیچھے چل رہے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریاستی وزیر محصولات آر کے اشوک سے تیسرے راؤنڈ کے بعد 15,098 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے دور کی گنتی کے بعد حزب اختلاف کے لیڈر سدارمیا نے ہاؤسنگ منسٹر وی سومنا کے خلاف ورنا سیٹ پر 1224 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔
لوگوں نے بی جے پی کی منفی مہم کو مسترد کر دیا: کانگریس
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے بعد کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ ریاست میں آ رہی ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی منفی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں واضح اکثریت کے ساتھ آ رہے ہیں۔
ادھر، کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے کہا ’’ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ چند ماہ قبل ہماچل کے نتائج اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے وہ قدیم ترین پارٹی کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں۔‘‘