گاندھی نگر۔پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں شادی کی ایک برات میں گھوڑے کی سواری کرنے والے ایک دلت دولہے پر مبینہ حملے میں چار افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔مانسا پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے منگل کے روز کہاکہ چداسانا گاؤں میں اسوقت یہ واقعہ پیر کی دوپہر میں پیش آیا جب ملزم افراد نے دلت دلہا کے ساتھ ذات پات کے حوالے سے بدسلوکی کی تھی۔دولہا کے چچا زاد بھائی سنجے چوڈا کی جانب سے کی گئی ایک شکایت میں لکھا ہے کہ جب دولہا 100کے قریب باراتیوں کے ساتھ گاؤں میں دولہن کے گھر کی طرف بڑھ رہا تھا تب موٹر سیکل پر سوار ایک شخص آیااور دولہا کو کھینچ کر گھوڑا سے نیچے گرادیا اور اس کی پیٹائی شروع کردی۔شکایت میں کہاگیا گیا ہے کہ ملزم افراد نے دولہا پر ذات پات کے حوالے سے بھی بدسلوکی کی‘ گھوڑا سواری پر اعتراض جتایا اورکہاکہ صرف اس کی کمیونٹی کے لوگ ہی گھوڑا سواری کرسکتے ہیں۔شکایت کردہ نے ایف ائی آر میں کہاکہ مزید تین لوگ اس کے ساتھ شامل ہوگئے اور جملہ چاروں نے دولہا کے ساتھ بدسلوکی او ردھمکانا شروع کردیا۔
سیاست نیوز کی خبر کے مطابق حملے کے بعد مذکورہ شادی کے لئے دولہن کے گھردولہا کار میں سوار ہوکر روانہ ہوا۔چار ملزمین کی شناخت سیلیش ٹھاکر‘ جیش ٹھاکر‘ سمیر ٹھاکر اور اشوین ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے اور ان تمام کا تعلق او بی سی سماج سے ہے۔پولیس اہلکار نے کہاکہ تمام چاروں ملزم افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 341(غلط طریقے سے روکنا(‘323(جان بوجھ کر تکلیف پہنچانا)‘504(تذلیل کی منشاء)‘114(جرم کے وقت موجود رہنا)‘ اور 506(2)(مجرمانہ دھمکی)‘کے علاوہ ایس سی ایس ٹی (انسداد مظالم) ایکٹ 1989کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔