ممبئی: معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ دیپیکا نے حال ہی میں ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، اتوار کو دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کو اسپتال کے پیچھے کے دروازے سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میڈیا کی نظروں سے بچتے ہوئے اسپتال سے نکلے اور اپنی مرسڈیز-مےبیک کار میں سوار ہو گئے۔ ویڈیو میں نوزائیدہ بچے کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل، اسپتال میں دیپیکا کے قریبی دوست شاہ رخ خان بھی ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ دیپیکا اور رنویر سنگھ نے 8 ستمبر کو گنیش اتسو کے پہلے دن اپنی بیٹی کا خیرمقدم کیا۔ جمعہ کو اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل، دیپیکا، ان کے شوہر اور ان کے خاندان نے ممبئی کے سدھی وینائیک مندر میں پوجا کی۔جوڑے فروری 2024 میں انسٹاگرام کے ذریعے حمل کی اطلاع دی تھی، جس میں ’ستمبر 2024‘ لکھا تھا اور بچے کے کپڑے، جوتے اور غبارے ظاہر کیے گئے تھے۔