بنگلورو: بنگلورو میں ایک بزرگ نے ہنی ٹریپ میں پھنس کر 82 لاکھ روپے گنوا دیئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر (کرناٹک) کے رہنے والے 60 سالہ نریش (نام بدلا ہوا) کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر اس سے بھاری رقم وصول کی گئی۔ شکایت درج ہونے کے بعد جئے نگر پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ان کی شناخت 40 سالہ رینا انپا، 30 سالہ اسنیہا اور 26 سالہ اسنیہا کے شوہر لوکیش کے طور پر کی گئی ہے۔
پولس میں شکایت درج کرتے وقت نریش نے بتایا تھا کہ ان کے کچھ دوستوں نے اپریل-2023 میں انپا سے ملوایا تھا۔ ان کے دوستوں نے مجھے بتایا کہ انپا کے 5 سالہ بیٹے کو کینسر ہے۔ اس کی مدد کرنے کے لئے مجھ سے درخواست کی. اس کے بعد انپا ہوٹل میں مجھ سے ملی، میں نے اسے 5000 روپے دیئے۔ اس کے بعد انپا کسی نہ کسی بہانے مجھ سے ملتی رہی۔ اس نے بیماری کا بہانہ کر کے مجھ سے کافی پیسے لے لیے۔
اس نے مزید بتایا کہ انپا مجھ سے الیکٹرانک سٹی میں ہسکور گیٹ کے قریب ایک ہوٹل میں ملے۔ اس نے مجھے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد ہم دونوں کے درمیان رشتہ ہوگیا۔ ایک یا دو بار میرے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اس نے مجھے اپنی ایک سہیلی سے ملوایا جس کا نام اسنیہا تھا۔ اسنیہا نے بھی مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران انپا نے مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا اور نہ دینے کی صورت میں اس نے نجی ویڈیو کو لیک کرنے کی دھمکی دی۔ بعد میں اسنیہا نے بھی مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ دونوں خواتین نے میرے رشتہ داروں کو فحش ویڈیوز نہ بھیجنے پر مجھ سے 75 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
اس نے کہا، ‘تاہم، میں نے اپنے پروویڈنٹ فنڈ سے 82 لاکھ روپے نکالے اور اسے انپا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔’ دونوں خواتین نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ میری بیٹی کی عصمت دری کروا دیں گی۔ کچھ دنوں کے بعد دونوں خواتین نے دوبارہ نریش سے 42 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ نریش نے بتایا کہ اتنے پیسے دینا اس کے بس میں نہیں تھا، اس لیے اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔
ڈی سی پی ساؤتھ، پی سری کانت نے بتایا کہ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمین کوڈاگو کے رہنے والے ہیں۔ ان تینوں کے بینک اکاؤنٹ سے 25 لاکھ روپے اور ان سے 300 گرام کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ افسر کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ملزمین کا مجرمانہ ریکارڈ بہت پرانا ہے۔ وہ پہلے بھی بہت سے لوگوں کو پھنسا کر لوٹ چکے ہیں۔