جے پور: ایئرپورٹ پر پولیس عہدیدار کر تھپڑ مارنے کے الزام میں اسپائس جیٹ ایئرلائن کی خاتون ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایئرلائن نے اس واقعہ کو جنسی ہراسانی کا سنگین کیس قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرنے کے کا بھی اعلان کیا۔اسپائس ایئرلائن کی ایک خاتون ملازمہ کو جے پور ایرپورٹ پر سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک عہدیدار کے ساتھ جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ خاتون ملازمہ کے پاس درست ایرپورٹ انٹری پاس تھا ۔ کمپنی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ خاتون ملازمہ کو سی آئی ایس ایف کے عہدیدار کی جانب سے نامناسب اور ناقابل قبول الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ عہدیدار نے خاتون ملازمہ کو ڈیوٹی کے اوقات کے بعد اُس کے گھر آکر اُس سے ملنے کیلئے کہا گیا۔