نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 797 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,091 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اس سال 19 مئی کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہوئے کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ 7 ماہ کے بعد ہندوستان میں ایک دن میں کووڈ کیسز کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
جمعہ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اپ ڈیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے دو اور مہاراشٹر، پڈوچیری اور تمل ناڈو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔