گوہاٹی:آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی کہ اب اسمبلی ملازمین یا اراکین اسمبلی کو جمعہ کے روز نماز کے لیے ملنے والی 2 گھنٹوں کی چھٹی نہیں ملے گی۔کل چونکہ آسام اسمبلی کے اجلاس کا آخری دن تھا، اس لیے آئندہ اجلاس سے یہ حکم نافذ العمل ہوگا۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ خصوصاً ریاست میں اے آئی یو ڈی ایف (آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ) کے سبھی اراکین اسمبلی نے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
نمازِ جمعہ کے لیے ملنے والے بریک کو ختم کیے جانے سے ناراض اے آئی یو ڈی ایف رکن اسمبلی مجیب الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ایوان کی روایات کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے اسمبلی کی کینٹین میں پورک (خنزیر کا گوشت) دستیاب کرائے جانے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ’’آپ مسلمانوں کو کتنا ستائیں گے؟