نئی دہلی :لوک سبھا کی اخلاقی امور سے متعلق کمیٹی اِس ماہ کی 26 تاریخ کوٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف پیسے لے کر سوال پوچھنے سے متعلق شکایت کی سماعت رے گی۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مبینہ طورپر الزام لگایا ہے کہ اُنہوں نے اڈانی گروپ اور وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بنانےکیلئے ایک کاروباری کی ایما پر پارلیمنٹ میں سوالات کرنے کیلئے رشوت لی ہے۔ کمیٹی نےجناب دوبے کو اِس معاملے میں زبانی ثبوت کیلئے بلایا ہے۔ وہ اِس معاملے میں وکیل جے اننت دہدرائی کوبھی سنے گی۔
اِس سے قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے محترمہ موئتراکے خلاف پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے، اُس کی توہین کرنے اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے بعد اِس معاملے کو اخلاقی امور سے متعلق کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔البتہ ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے اِن مبینہ الزامات سے انکار کیا ہے۔