غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی۔حماس کے مطابق اسرائیلی فوج اپنی گاڑیاں چھوڑ کر واپس اسرائیل جانے پر مجبور ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق غزہ میں دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہو گئے۔میڈیا کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔