پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی(یو) نے جمعہ کے روزدے کر کہاکہ پارٹی ”مضبوطی سے انڈیااتحادکے ساتھ“ ہے لیکن وہ چاہتی ہے کہ کانگریس اتحاد کے شراکت دار وں او رسیٹوں کی تقسیم میں ”خودشناسی“ کرے۔ریاستی جے ڈی (یو) صدر امیش سنگھ کشواہا نے ایک بیان دیتے ہوئے اان کی افواہوں کو مسترد کردیاکہ ان کی پارٹی جس کی قیادت چیف منسٹر کررہے ہیں‘ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے میں واپس لوٹنے کی سونچ رہی ہے۔
کشواہا نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”بہار کے اقتدار ”عظیم اتحاد“ میں سب ٹھیک ہے اور میڈیا قیاس آرائیاں بعض ایجنڈہ کے مقصد سے چلائی جارہی ہیں“۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں نے کل اور آج بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی ہے۔ یہ معمول کاکام ہے۔جو افواہیں گشت کررہی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ہم ان افواہوں کوبھی مسترد کرتے ہیں کہ پارٹی اراکین اسمبلی سے فوری پٹنہ پہنچانے کو کہا گیا ہے۔یوم جمہوریہ کی پریڈکے موقع پر کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو کے ایک دوسرے دور بیٹھنے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے زوردیکر کہا ہے کہ ”ہم انڈیا اتحاد کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہیں۔