نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو گجرات حکومت کی طرف سے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی جلد رہائی کے خلاف دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔جسٹس بی وی ناگارتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے2002میں گودھرا سانحہ کے بعد گجرات میں ہوئے فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے افراد کے قتل کے معاملے میں معافی کے احکامات کے درست ہونے کے سوال پر دونوں فریقوں کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔ بنچ نے مرکز اور ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ 16 اکتوبر تک قصورواروں کی معافی سے متعلق ریکارڈترجمہ کے ساتھ داخل کریں۔
سینئر وکیل اندرا جیسنگ نےجوابی دلیل میں عرض کیا کہ اس کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ "آئین کے ضمیر” کی عکاسی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بانو کے خلاف جو جرم کیا گیا ہے و ہ مجرموں ’’حوصلہ افزائی‘‘ ہے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں قوم کا ضمیر جھلکتا ہےاس سے قبل کی سماعت میں، انہوں نے دلیل دی تھی کہ 2002 کےا فسادات کے دوران بانو کے خلاف کیا گیا جرم مذہب کی بنیاد پر "انسانیت کے خلاف جرم” تھا۔
اپنے دلیل میں ایڈوکیٹ ورندا گروور نے جرمانے کی عدم ادائیگی کے باوجود گجرات حکومت کی طرف سے مجرموں کی رہائی پر سوال اٹھایا جو بامبے ہائی کورٹ نے متاثرہ کو معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیاتھا۔انہوں نے استدلال کیا کہ مجرم معافی پر اس وقت تک باہر نہیں آسکتے جب تک کہ جرمانہ ادا نہ ادا ہوجائے یا جرمانے کی عدم ادائیگی پر عائدسزاپوری نہ ہوجائے ، انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کی رہائی "غیر قانونی اورقبل از وقت ” تھی۔حتمی سماعت کے آغاز کے بعد، مجرموں نے ممبئی کی ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا اور "تنازعہ کو کم کرنے” کے لیے ان پر عائد جرمانہ جمع کرادیا۔سپریم کورٹ نے بھی عدالت عظمیٰ میں داخل کردہ درخواست کے نتیجے کا انتظار کیے بغیر جرمانہ جمع کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔