بیشتر ایگزٹ پول میں کانگریس حکومت بناتی نظر آ رہی
کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد سامنے نہیں آیا ہے، لیکن 5 بجے تک 65.69 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس درمیان مختلف ٹی وی چینلز پر ایگزٹ پول کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بیشتر ایگزٹ پول میں کانگریس حکومت بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ ایگزٹ پول ایسے ضرور ہیں جہاں کانگریس ضروری نمبر یعنی 113 سے 5-4 سیٹیں کم ہیں، لیکن چند ایک کو چھوڑ کر سبھی ایگزٹ پول میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی نظر آ رہی ہے۔
Voting in Karnataka Assembly elections concludes
65.69% voter turnout was recorded till 5 pm in the state.
— ANI (@ANI) May 10, 2023