لکھنؤ: آئی پی ایل 2024 میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے پنجاب کنگز کو 21 رنز سے شکست دی۔ لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بہت دلچسپ رہا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 200 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم صرف 178 رنز بنا سکی۔ لکھنؤ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سنچری بنائی۔ اس کے بعد نکولس پران اور کرونل پانڈیا نے اہم اننگز کھیلی۔ اس کے جواب میں پنجاب کی شروعات اچھی رہی۔ لیکن اننگز کے آخری 10 اوورز میں وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اس کی وجہ سے پنجاب کو نقصان اٹھانا پڑا۔
میچ میں ایک وقت پنجاب نے 11 اوورز کے بعد کوئی وکٹ کھوئے بغیر 101 رنز بنا لیے تھے لیکن جیسے ہی ڈیبیو کرنے والے مینک یادو کا اسپیل شروع ہوا تو میچ لکھنؤ کے حق میں ہوتا دکھائی دیا۔ مینک نے جونی بیرسٹو، پربھ سمرن سنگھ اور جیتیش شرما کو بھی پویلین بھیجا۔ اسی میچ میں انہوں نے آئی پی ایل 2024 کی تیز ترین گیند بھی کی۔