کراچی: پاکستان کی ایک عدالت نے ایک شخص کو جس نے نبی ہونے کا مبینہ دعویٰ کیاتھا‘25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل ضلع جج نے منگل کے دن ملزم کو سزا سنائی جس کا نام یا مذہب ظاہرنہیں کیاگیا۔ کیس کی سماعت صوبہ سندھ کی حیدرآباد سنٹرل جیل کے اندر ہوئی تھی۔
جج نے اس پر پانچ لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ محبوب الٰہی نامی شخص نے ملزم کے خلاف میرپور ساکروپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ محبوب الٰہی نے کہاتھاکہ یکم اپریل 2018ء کو ملزم نے اس کے سامنے خود کے نبی ہونے کا دعویٰ کیاتھا۔
محبوب الٰہی نے چارگواہ بھی پیش کئے تھے۔ پاکستان کے اہانت اسلام قوانین کافی سخت ہیں۔ ان میں سزائے موت تک کی گنجائش ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے ان قوانین کا بیجااستعمال ہوتا ہے۔
جاریہ ہفتہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دومسلم خواتین کے خلاف قرآن کے اوراق جلانے پر کیس درج ہواتھا۔ گزشتہ ہفتہ دونوجوان عیسائی بہنوں کے خلاف اہانت اسلام کا معاملہ درج ہواتھا۔