راجستھان میں لازمی سوریہ نمسکارکا تنازعہ طول پکڑتاجارہاہے۔ راجستھان کے اسکولوں میں لازمی سوریہ نمسکار کے پیش نظر جمعیۃ علماء نے کہا ہے کہ 15 فروری کو مسلمان اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔ نئی دہلی میں جمعیۃ علماء کے قانونی معاملات کے نگراں ایڈووکیٹ و مولانا نیاز احمد فاروقی نے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے، یہ مسلم کمیونٹی کے ایمان و عقائد کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔ راجستھان حکومت کے ذریعہ اسکولوں میں سوریہ نمسکار لازم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، بالخصوص 15 فروری کو سبھی اسکولوں میں سوریہ سپتمی کے موقع پر اسے لازم کیا گیا ہے۔اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔