ویشالی: بہار کے ویشالی پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ وینا دیوی کے بیٹے راہل راج کی پیر کی شام مظفر پور ضلع کے سرایا علاقے کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد راہل کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ راہل کے والد بہار قانون ساز کونسل کے رکن ہیں اور ان کی والدہ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) سے ویشالی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔سرایا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمار چندن نے صحافیوں کو بتایا، "یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہل کی بائک کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے گھر والوں کو واقعہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔