نئی دہلی :وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پولیس کے یادگاری دن کے موقع پر نئی دلی میں نیشنل پولیس میموریل پرشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں دہشت گردی کے واقعات، انتہا پسندوں کےحملوں اور نکسل ازم میں 65 فیصد تک کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہصرف یہ کہ سخت قوانین بنائے ہیں بلکہ پولیس کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگکیا گیا ہے، تاکہ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کو برقرار رکھاجاسکے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سیکورٹی،چوکس پولیس اہلکاروں کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی۔جناب شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس، 188پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں اور اب تک ملک کے 36 ہزار 250 بہادر پولیس اہلکار اپنیجانیں قربان کرچکے ہیں۔ملک کے لیے پولیس اہلکاروں کی وفاداری اور عظیم قربانی کےاعتراف میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس کا یادگاری دن منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے آج پولیس یادگاری دن کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ پولیس اہلکار چیلنجوں سے نمٹنےاور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں رہنمائی اور مدد کرنے کے عمل میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کیلئے ایک غیر متزلزل عزم ، شجاعت اورجرأت مندی ان کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔