ریاض : سعودی عرب نے حج 2024ء کے لیے فلائٹ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کر لی۔سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کر دیا۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024ء سے ہو گا، پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون 2024ء تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی سعودی سے واپسی کا عمل 20 جون سے شروع ہو گا، آخری حج پرواز 21 جولائی 2024ء کو سعودی عرب سے روانہ ہو گی۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز حج فلائٹ آپریشن کی درخواستیں یکم جنوری 2024ء تک جمع کرا سکتی ہیں۔