نئی دہلی: ملک کی کسی بھی ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا، حالانکہ اس دوران اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہوئی ہے، دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 387 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ملک میں اب تک 2,20,67,34,611 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,91,380 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 66 کم ہو کر 1844 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,897 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 101 بڑھ کر 4,44,59,838 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں اس بیماری سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔