ممبئی: شیوسینا کے ایک رکن اسمبلی نے ریلٹی شو”بِگ باس“ کا ٹیلی کاسٹ روک دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک حالیہ ایپی سوڈ میں فحش مواد پیش کیا گیا۔منیشاکایانڈے نے جو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شنڈے کی زیرقیادت حکمراں شیوسینا کے ترجمان بھی ہیں، ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور یہ مطالبہ کیا۔کایانڈے نے کہا کہ 18 جولائی کو پیش کئے گئے اے پی سوڈ میں عمران ملک کو بِگ باس کے بیڈروم میں اس شو میں حصہ لینے والی ایک اور لڑکی رتیکاملک کے ساتھ نازیبا انداز میں دکھایا گیا۔اس جوڑے نے انسانی تعلقات اور سماجی اصولوں کی تمام حدیں پارکرلیں۔