نئی دہلی۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے دور کی مانگ کے پیش نظر کانگریس ذرائع نے اشارہ دیاہے کہ پارٹی اس بات پرغور کررہی ہے اور اگر اس پر حتمی فیصلہ لیاجائے تو اس کا آغاز دسمبر2023سے فروری 2024کے درمیان کسی بھی وقت ممکن ہے۔پارٹی ذرائع نے اشارہ دیاکہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں دوسرے دور کی بھارت جوڑو یاترا نکالنے کے متعلق غور کیاجارہا ہے اور یہ دسمبر کے پہلے ہفتے اور اگلے سال فروری کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بھارت جوڑو یاترا 2.0کو عالیشان پیمانے پرشروع کرنے پر غور کررہی ہے جس میں شرکا ء پیدل اورمتعدد مقامات پر گاڑیوں کا استعمال کریں گے پچھلے سال 7ستمبر کے روز راہل گاندھی نے تاملناڈو کی کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کے پہلے دور کی شروعات کی تھی۔
اس سال جنوری 30کے روز جموں کشمیر کے سری نگر میں تقریبا4050کیلو میٹر کی پیدل مسافت طےکرنے کے بعد اس کا اختتام عمل میں آیاتھا۔یاترا تاملناڈو‘ کیرالا‘ کرناٹک‘ تلنگانہ‘ مدھیہ پردیش‘ مہارشٹرا‘راجستھان‘ ہریانہ‘ پنجاب‘ ہماچل پردیش اور دو یونین ٹرٹریز دہلی او رجموں کشمیر کے 75اضلاعوں سے 126دنوں میں پنچ کر ہندوستان کی سب سے بڑا پیدل یاترا کا ریکارڈ درج کرایاتھا۔راہل گاندھی جہاں سے یاترا کا گذر ہوگا ان ریاستوں میں جلسہ عام کے متعلق سماج کے مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔