وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ اس دوران وہ کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ مودی وہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘مستقبل کی چوٹی کانفرنس’ سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی غیر مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت بھی کریں گے۔سوشل میڈیا ‘ایکس’ میں کیے گئے اپنے ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی چھٹے کواڈ لیڈرس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے اور اقوام متحدہ میں ‘مستقبل کی چوٹی کانفرنس’ سے خطاب کرنے کے لیے یو ایس اے روانہ ہوئے۔
امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہا “آج میں صدر بائیڈن کے ذریعہ ان کے آبائی شہر ولمنگٹن میں منعقد کواڈ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چوٹی کانفرنس کو خطاب کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورہ پر جا رہا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آگے کہا کہ میں کواڈ چوٹی کانفرنس کے لیے اپنے معاونین صدر جو بائیڈن، وزیراعظم البنیز اور وزیر اعظم کشیدا کے ساتھ شامل ہونے کے لیے کافی پُر جوش ہوں۔ یہ اسٹیج انڈو-پیسفک علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے یکساں خیالات والے ممالک کے ایک اہم گروپ کے طور پر اُبھرکر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ میٹنگ ہمیں اپنے لوگوں اور عالمی بھلائی کے فائدے کے لیے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو اور گہرا کرنے کے لیے نئے راستوں کا جائزہ اور پہچان کرنے کی اجازت دے گی۔