نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے پرگتی میدان پہنچے۔ انہوں نے یہاں دوبارہ تیار شدہ آئی ٹی پی او کمپلیکس کے احاطے میں ہون پوجن کیا۔ وزیر اعظم نے آئی ٹی پی او کمپلیکس بنانے والے ملازمین سے ملاقات کی اور شال اوڑھا کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو شوٹ کرایا۔
انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح آج شام کیا گیا، جہاں جی 20 لیڈروں کا اجلاس ستمبر میں منعقد ہوگا۔ آئی ٹی پی او کیمپس کو پرگتی میدان کیمپس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
تقریباً 123 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ کمپلیکس میٹنگوں، کانفرنسوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لئے ہندوستان کا سب سے بڑا مقام ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں تک ایونٹس کے لئے دستیاب انڈور جگہ کا سوال ہے تو آئی ٹی پی او کمپلیکس کا دوبارہ تیار کردہ اور جدید IECC (بین الاقوامی نمائش کم کنونشن سینٹر) کمپلیکس دنیا کے ٹاپ 10 نمائشی اور کنونشن کمپلیکس میں سے ایک ہے۔