مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ان کے (بی جے پی کے) دلوں میں آپ کے لیے کوئی محبت نہیں ہے۔ یہاں آ کر اعلانات کرتے ہیں، اور انھیں پورا نہیں کرتے۔ بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں، ڈبل انجن اور ٹریپل انجن کی باتیں ہوتی ہیں۔ یہ ہماچل اور کرناٹک میں بھی یہی کہتے تھے۔ عوام نے انھیں دِکھا دیا کہ یہ ڈبل انجن کی باتیں بند کرو اور کام کرو، نہیں تو نکال دیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ریاست میں تقریباً ہر مہینے ایک نیا گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مہاکال کو نہیں بھی نہیں چھوڑا۔ ہوا سے مورتیاں اڑ رہی ہیں۔‘‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نےکے جبل پور میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ماں نرمدا کی پوجا ارچنا کی۔ پرینکا واڈرا نے جبل پور میں گواریگھاٹ پہنچنے کے بعد نرمدا ماں کی پوجا کی۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا اور مقامی کانگریس ایم ایل اے ترون بھنوت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ رسمی پوجا کے بعد پرینکا واڈرا نے نرمدا ماں کی آرتی بھی کی۔ انہوں نے پوجا ختم ہونے کے بعد گواریگھاٹ پر روایت کے مطابق ماں نرمدا کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد بھی لیا۔ اس کے بعد وہ شہید میموریل پر جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔