نئی دہلی :راشٹرپتی بھون کا امرت اُدیان جسے پہلے مغل گارڈن کے نام سے جانا جاتا تھا، عوام کے لیے ایک ماہ کی مدت کے لیے کھل گیا ہے۔امرت اُدیان آج 16اگست کو کھلا ہے اور آئندہ 17ستمبر تک کھلا رہے گا۔ پہلی بارراشٹرپتی بھون کے یہ مشہور باغات ایک ہی سال میں دو بار دو بار کھلے ہیں ۔
راشٹرپتی بھون سے جا ری بیان میںکہا گیا ہے کہ ا مرت اُدیان کایہ دوسرا ایڈیشن ہو گا جس کا مقصد موسم گرما کے متحرک سالانہ پھولوں کو زائرین کو دکھانا ہے۔ 15 ایکڑ پر پھیلے ہوئے امرت اُدیان کو اکثر "راشٹرپتی بھون کی روح” کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
امرت باغ 16 اگست سے 17 ستمبر تک عوام کے لیے قابل رسائی رہے گا۔زائرین کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان اجازت ہوگی ،آخری داخلہ شام 4:00 بجےہوگا۔امرت اُدیان پیر کو نہیں کھلےگا۔5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پرامرت اُدیان کو اساتذہ کے جشن منانے کے لیے خصوصی طور پر کھلا رکھا جائے گا۔