نئی دہلی:م مرکزی حکومت نے 1987 بیچ کے اڈیشہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر تُہین کانت پانڈے کو نیا فائنانس سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہیں حکومت میں سب سے سیئنر بیوکریٹ کے طور پر گنا جاتا ہے۔ تُہین کانت ابھی محکمہ انوسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسیٹ مینجمنٹ کے سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت پرسنل نے اپنے ایک حکم میں تُہین کانت پانڈے کی تقرری کی جانکاری دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انہیں فائنانس سکریٹری کے طور پر تقرر کئے جانے کی منظوری دی ہے۔
فائنانس سکریٹری کا عہدہ وزارت مالیات میں کافی طاقتور تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ اس وزارت کا سب سے سینئر سکریٹری کاعہدہ ہوتا ہے۔ اس طرح یہ عہدہ ملنے کے ساتھ ہی تُہین کانت پانڈے اب وزارت مالیات کے سب سے طاقتور بیوکریٹ بن جائیں گے۔ نئی تقرری سے پہلے یہ عہدہ ٹی وی سومناتھن سنبھال رہے تھے جن کے گزشتہ مہینے کابینہ سکریٹری بنائے جانے کی وجہ سے یہ جگہ خالی ہو گئی تھی۔