ملک میں ٹماٹروں کے ساتھ سبزیوں کی مہنگائی نے عوام کی نیندیں پہلے ہی اڑا دی ہیں ۔ جہاں ٹماٹر کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے وہیں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ایسے میں اب ہندوستانی باورچی خانے کا سب سے اہم حصہ مصالحوں کی قیمتیں بھی بے تحاشہ بڑھ رہی ہیں۔ کھانے کو ذائقہ دینے والے ہندوستانی کچن کا فخر سمجھے جانے والے مصالحے اب عام آدمی کو مہنگائی کا جھٹکا دے رہے ہیں۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ممبئی کی مصالح منڈی میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور صرف پچھلے 15 دنوں میں قیمتوں میں زبردست اضافے کا رجحان ہے۔ یہاں کے مصالحوں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کئی مصالحوں کی قیمتیں تقریباً دوگنی ہو چکی ہیں۔
مصالحے کے پرانے اور نئے ریٹ میں فرق میں زبر دست فرق بتایا جا رہا ہے۔کشمیری مرچ جو پہلے 300-500 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھی اب 500-700 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں اس وقت ذیرا 800 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں اس کا ریٹ 550-680 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
گرم مصالحہ جو کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے، اس سال اب تک اس کی قیمت میں 72 سے 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ہلدی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے اور وہ عوام کے لیے بنیادی طور پر آندھرا پردیش، مہاراشٹرا اور یوپی میں تیزی کے ساتھ دستیاب ہیں۔