پٹنہ:جمعرات کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار آبائی ضلع نالندہ کے راجگیر میں جراسندھا کے اکھاڑہ میں تھےجہاں انہیں گدا پیش کیاگیا ۔اس موقع پر :دیش کا نیتا کیسا ہو،نتیش کمار جیسا ہو: کے نعرے بھی لگے۔ اس طرح کے نعرے وزیراعلیٰ کی گدا اٹھانے سے پہلے اور بعد میں بھی لگتے رہے۔
قابل ذکر ہے کہ پہلی جب بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے ایسے نعرے لگتے تھے، وہ اسے روکتے نظر آتے تھے لیکن آج انہوں نے اس نعرے کو نظر انداز کر دیا ۔حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف 23 جون کو پٹنہ میں ملک بھر کی بی جے پی مخالف جماعتوں کی میٹنگ سے پہلے وزیر اعلیٰ نےخود اس نعرے پر باضابطہ پابندی لگائی تھی لیکن آج جب ان کے حامیوں نےمذکورہ نعرے لگائے تو وہ خاموش رہے۔