حیدرآباد: تلنگانہ میںبی آر ایس سے منسلک خاتون ر کن اسمبلی جی لسیا نندیتا کی آج یعنی جمعہ کی صبح سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق ان کی کار حیدرآباد کے نہرو آؤٹر رنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ نندیتا کی کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور کار کا ایک حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد بی آر ایس ایم 37 سالہ ایل اے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔لسیا نندیتا 2016 سے کاواڈی گوڈا سے کونسلر تھیں۔ ان کے والد جی سیانا سکندرآباد کنٹونمنٹ سے ایم ایل اے تھے۔ طویل علالت کے بعد گزشتہ سال فروری میں ان کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد لسیا پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ لسیا کو نومبر 2023 کے انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا گیا تھا اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔