نئی دہلی جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر کے ایک گھر میں ایک نوجوان کو کو گردن پر گہرے زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا۔پولیس نے بتایاکہ مقتول کی شناخت 27 سالہ الفاف واشم کے نام سے ہوئی ہے۔
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس شخص کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایف ایس ایل روہنی اور کرائم برانچ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ کیس کی تفتیش میں شامل پولیس کے ذریعےقریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اسکین کیا جارہاہے۔ جامعہ نگر علاقے میں لاش ملنے کے بعد ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔ آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہےلیکنموت کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال مئی کے مہینے میں بھی ایسا ہی معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب جامعہ نگر تھانہ علاقہ کے بٹلہ ہاؤس میں ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔